کابل۔9 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی الگ الگ مہمات میں طالبان کے کم از کم چار جنگجو ہلاک اور 15 دیگر کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں سکیورٹی فورسز کی مہمات میں جنگجو تنظیم طالبان کے چار جنگجو مارے گئے ۔ اس دوران صوبہ فراہ میں چھا پے مارے جانے کے دوران 15 جنگجوؤں کو حراست میں بھی لیا گیا۔