کابل ، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں اسپیشل فورس نے ایک مہم کے دوران پانچ کمانڈروں سمیت 20 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔فوج کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ سپیشل فورسز نے ضلع علینگار کے گورلینڈ علاقے میں چہارشنبہ کی شب یہ مہم چلائی ۔ اس مہم میں طالبان کے پانچ کمانڈر وں سمیت 20 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔اس مہم میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے ۔