افغانستان میں عید کے بعد تشدد میں اضافہ کا خدشہ

   

کابل ۔ افغان دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے نے تنبیہ کی ہے کہ روایتی اور تاریخی لحاظ سے دیکھا جائے، تو عید الفطر کے بعد پرتشدد واقعات میں اضافہ نوٹ کیا جاتا ہے۔ سفارت خانے نے اس ضمن میں امریکی شہریوں کو احتیاط برتنے کا کہا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ بڑے اجتماعات اور عوامی مقامات بالخصوص ہوٹل، سکیورٹی چیک پوائنٹس اور بڑے رہائشی کمپلیکس خطرناک مقامات ثابت ہو سکتے ہیں۔ طالبان اور کابل حکومت نے عید الفطر کے احترام میں تین روزہ جنگ بندی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔