افغانستان میں فائرنگ سے امریکی فوجی ہلاک

   

واشنگٹن۔23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔اٹلانٹک معاہداتی تنظیم (ناٹو) کی قیادت والے مشن ریزولیٹ سپورٹ نے منگل کو ایک ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی ۔ریلیز کے مطابق افغانستان میں آج فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔ جس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔امریکی محکمہ دفاع کی پالیسی کے مطابق، مقتول فوجی کے بارے میں اطلاع اس کے خاندان کو دینے کے بعد کے 24 گھنٹے کے بعد ہی عام کی جائے گی ۔