افغانستان میں فضائی حملہ میں 15طالبان شدت پسند ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کابل :افغانستان کے قندھار صوبہ میں فضائی حملہ میں کم سے کم 15طالبان شدت پسند ہلاک اور 10دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبہ قندھار کے پولیس ترجمان جمال ناصر نے بدھ کو بتایاکہ طالبان شدت پسندوں نے منگل کی رات میوند ضلع میں سکیورٹی چوکیوں پر حملہ کیا ۔ اس کے بعد سلامتی دستوں نے فضائی حملہ میں 15شدت پسندوں کو ہلاک اور پندرہ کو زخمی کردیا۔انھوں نے بتایاکہ طالبان کے ساتھ تصادم میں تین پولیس اہلکار وں کی بھی موت ہوگئی ، جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ۔طالبان نے ابھی تک اس بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاہے ۔