افغانستان میں فضائی حملے 9طالبان ہلاک

   

Ferty9 Clinic

غزنی، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں ائر فورس کے فضائی حملے میں ایک مقامی طالبان کمانڈر سمیت کم سے کم 9 طالبان ہلاک ہوگئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نور نے بتایا کہ پیر کے دن فضائیہ نے غزنی صوبہ کے اندر ضلع میں طالبان کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں 9 طالبان ہلاک ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے دوران کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔طالبان نے ابھی تک اس حملے پر کسی طرح کی رائے زنی کااظہار نہیں کیا ہے ۔