٭٭ افعانستان میں چہارشنبہ کو لب سڑک بم دھماکہ پیش آیا جس میں 8 عام شہری ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں 6 بچے شامل ہیں۔صوبہ ہلمندکی پولیس نے بتایا کہ تمام مہلوکین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اس حملہ کیلئے فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم اس علاقہ میں طالبان اور اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسند دونوں ہی سرگرم رہتے ہیں۔