افغانستان میں مذہب کا پرچار کرنے کا الزام‘ 18 گرفتار

   

کابل :افغانستان میں بین الاقوامی این جی او کے 18 ارکان کو اپنے مذہب کا پرچار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ارکان میں امریکی خاتون بھی شامل ہے۔بین الاقوامی معاونت مشن نے افغان صوبے غور میں ارکان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔آئی اے ایم کا کہنا ہے کہ عملے کے ارکان کو حراست میں لینے کی وجہ سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ عملے کی حفاظت اور جلد رہائی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز این جی او کی کچھ عرصے سے نگرانی کر رہی تھیں۔ترجمان کے مطابق دستاویزات، آڈیوز سے لوگوں کو دوسرے مذہب میں شمولیت کی دعوت کے شواہد ملے ہیں۔