کابل : افغانستان میں گزشتہ ماہ آنے والے زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ہرات کے ضلع زندہ جان میں 650 نئے مکانات کی تعمیر کا افتتاح کر لیا گیا۔ ان مکانات کی تعمیر کا افتتاح ہرات علماء کونسل کے سربراہ، اطلاعات و ثقافت کے صوبائی سربراہ اور کورکمانڈر ہرات نے کیا۔اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر اور ہرات زلزلہ کمیشن کے ترجمان مولوی احمد اللہ متقی کا کہنا ہے کہ ان مکانات کی تعمیر 45 دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔