افغانستان میں مشترکہ یورپی سفارتی مشن شروع کرنے کا منصوبہ

   

پیرس۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے کہا ہے کہ متعدد یورپی ممالک افغانستان میں سفارتی مشن شروع کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ہفتہ کے دن میکروں نے دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کوشش ہے کہ افغانستان میں یورپ کا ایک مشترکہ مشن کام کرنا شروع کر دے تاکہ یورپی سفارت کار ایک مرتبہ پھرافغانستان جا کر اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ البتہ یورپی ممالک کے اس قدم سے یہ مراد نہیں کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔