افغانستان میں مورٹار حملہ، چار شہری ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ممانا 05 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں صوبہ فاریاب کے ضلع خواجہ سبز پوش میں جمعہ کو جنگجوؤں کے مورٹار حملے میں کم از کم چار شہریوں کی موت ہو گئی اور 36 دیگر زخمی ہو گئے ۔ صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالکریم یورش نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے آج صبح رہائشی علاقوں اور ایک مقامی ‘گنج مارکیٹ ’ کو نشانہ بنا کر کئی مورٹار داغے ۔ حملے میں چار شہری ہلاک ہو گئے اور 36 دیگر زخمی ہو گئے ۔ مورٹار حملے ہوتے ہی علاقے میں تعینات سکیورٹی فورس حرکت میں آ گئی اور جنگجوؤں کے خلاف جوابی کارروائی کی ۔ مسٹر عبدالکریم یورش نے بتایا کہ آخری اطلاع ملنے تک سکیورٹی فورسز اور جنگوؤں کے درمیان جھڑپ جاری تھی ۔ سکیورٹی فورسز کے جوان ضلع میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے جنگجوؤں کو بھگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ طالبان نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔