کابل طالبان کے کلچرل کمیشن کے رکن انعام اللّہ سمنگانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان بہت جلد ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انعام اللّہ سمنگائی نے کہا کہ ہم ایک مکمل آزاد افغانستان میں ہیں، نئی حکومت کا اعلان بہت جلد ہوگا۔انعام اللّہ سمنگانی نے کہا کہ افغانستان میں ایک جامع حکومت ہوگی، تمام لوگ خود کو اس میں دیکھیں گے۔دوسری جانب افغان میڈیا نے کہا ہے کہ طالبان رہنما نے آئندہ حکومت کے ڈھانچے اور خصوصیات کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔