افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے سات افراد کا قتل کر دیا

   

قندوز ، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک خاندان کے 7 افراد کو قتل کر دیا jbko دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ضلع امام صاحب کے ضلع سربراہ ایم سعدی نے اتوار کو بتایا کہ ضلع میں صبح کچھ مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر دو خواتین سمیت چار افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک نوجوان اور دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ افسر نے کہا کہ ابھی تک واقعہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد مستعدی کے ساتھ جانچ شروع کر دی ہے ۔