کابل : امارت اسلامیہ کے اعلی حکام ملک میں معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے بڑے بڑے منصوبے شروع کررہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، قوش تیپہ کینال، بڑے بڑے ڈیموں کی تعمیر، کابل۔ قندھار قومی شاہراہ اور سالنگ قومی شاہراہ کی تعمیر کے بعد اب دارالحکومت کابل میں صوبہ پروان کی طرف نیو کابل سٹی کے نام سے تمام جدید سہولیات سے آراستہ ایک بڑا اور جدید شہر تعمیر کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔دو روز قبل امارت اسلامیہ کے ریاست الوزراء کے معاونین ملا بردار اخوند، مولوی عبدالسلام حنفی، وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی، نائب وزیر خارجہ الحاجی شیر محمد عباس ستانکزئی، کابل کے گورنر شیخ محمد قاسم ودیگر نے نیو کابل سٹی کا سنگ بنیاد رکھ کر اس کا افتتاح کیا جو قومی سطح پر ایک عظیم منصوبہ ہے۔جو 1 لاکھ 80 ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جس میں تین 30 لاکھ رہائشیوں کے لئے ایک نیا شہر آباد کیا جارہا ہے۔اس عظیم منصوبے کی پروقار افتتاحی تقریب سے امارت اسلامیہ کے سرکردہ رہنماوں ملا بردار اخوند، مولوی عبدالسلام حنفی، مولوی امیر خان متقی، شیر محمد عباس ستانکزئی، شیخ محمد قاسم ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ضروریات زندگی پوری کرنا اور ان کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔