اقوام متحدہ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں اقوام متحدہ کے اعانت مشن نے کہا کہ وہ افغان صدارتی الیکشن کیلنڈر میں صاف گوئی کا خیرمقدم کرتا ہے اور زور دیا کہ تمام حاملین مفادات کو انتخابی عمل کے بھروسہ اور واجبیت سے متعلق اپنی ذمہ داری نبھانا ہے۔ انڈیپینڈنٹ الیکشن کمیشن نے اتوار کو کہا کہ آنے والے اپریل میں طئے شدہ انتخابات 3 ماہ کی تاخیر کے ساتھ جولائی میں منعقد کئے جائیں گے۔ اقوام متحدہ نے تمام متعلقین کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی تلقین کی ہے۔