افغانستان میں چین کے نئے سفیرکی تقرری

   

کابل : افغانستان میں چین کے نئے سفیر جاؤشینگ نے اپنا تقرراتی مکتوب ارگ میں وزیراعظم ملا محمد حسن کو پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق چین نے اس سے پہلے بیجنگ میں سفارتخانہ طالبان حکومت کے سفارتکار کے حوالے کیا ہے۔کابل میں جاری کئے گئے ایک بیان میں چین کے نئے سفیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چین افغانستان کیاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔بیان کے مطابق افغان وزیر اعظم نے چین اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کو فروغ ملا جو قابل تحسین ہے۔