کابل :افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں کار بم حملے میں کم از کم 7 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔ ٹولو نیوز نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق اریان نے بتایا کہ سنیچر ک شام غزنی شہر میں یہ دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کوٹلِ رواجا علاقے پر حملہ کیا۔