افغانستان میں کار بم دھماکہ، متعدد ہلاکتیں

   

کابل ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان صوبے پکتیا میں ایک کار بم دھماکے میں متعدد افراد کی ہلاکت کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پکتیا کے دارالحکومت گردیز میں جمعرات کو دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کا استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ابھی چند ہی روز قبل کابل اور ننگر ہار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے ملکی مسلح افواج کو حکم دیا تھا کہ وہ طالبان پر حملے کریں۔ طالبان نے صدر غنی کے اس بیان کو ’اعلان جنگ‘ قرار دیا تھا