کابل : افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک کار میں ہوئے دھماکہ سے 3 سیکوریٹی جوان ہلاک ہوئے ہیں ۔ جب کہ دیگر 4 زخمی بتائے گئے ہیں ۔ صوبہ کے ضلع ارغستان میں افغان فوج اور دہشت گردوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ایک ٹریکٹر میں دھماکہ ہوا۔ طالبان نے سرکاری دستوں پر الزام عائد کیا کہ وہ شہریوں پر حملے کررہے ہیں ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس حملے میں ایک شہری کی موت اور ایک زخمی ہوا ہے ۔ سیکوریٹی فورسیس نے 2 گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے ۔ ۔
