افغانستان میں کار میں دھماکہ ،چھ فوجی ہلاک

   

کابل،26دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے بلخ صوبے میں فوجی ٹھکانے کے نزدیک جمعرات کو دھماکہ خیز مواد سے لدی کار میں دھماکہ کئے جانے سے چھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ میڈیا نے افغانستان کے وزارت دفاع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔وزارت کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے اس دھماکے میں چھ فوجیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔اس حملے کی فی الحال کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔