افغانستان میں کرکٹ،آئی سی سی نے ورکنگ گروپ بنادیا

   

Ferty9 Clinic

دبئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چہارشنبہ کو افغانستان میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور ملک میں حالیہ حکومتی تبدیلیوں کی روشنی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ گروپ میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ شامل ہیں جو ورکنگ گروپ کے چیئرمین ہوں گے۔اس گروپ میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین راس میک کولم، کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیئرمین لاسن نائیڈو اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ شامل ہیں اور آنے والے مہینوں میں بورڈکو دوبارہ رپورٹ کریں گے۔آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے دبئی میں آئی سی سی بورڈ کے اجلاس کے بعد ایک میڈیا ریلیز میں کہا ہے کہ آئی سی سی بورڈ مردوں اور خواتین دونوں کی کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے افغانستان کرکٹ کی حمایت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایسا ہونے کا سب سے مؤثر طریقہ یہ ہوگا کہ ہم اپنے اراکین کو نئی ٹیم کے ساتھ اپنے تعلقات کے ذریعے تعاون فراہم کرنے کی کوششوں میں مدد فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ خوش قسمتی ہے کہ وہ افغانستان میں مثبت تبدیلی پر اثر انداز ہونے کے موقف میں ہے جس کے ساتھ مردوں کی ٹیم ایک ایسے ملک میں بڑے فخر اور اتحاد کا باعث ہے جس میں ایک نوجوان آبادی ہے جس نے سب سے زیادہ ہلچل اور تبدیلی کا تجربہ کیا ہے۔ ہمیں اس موقف کی حفاظت کرنی چاہیے اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے ذریعے تبدیلی پراثر انداز ہونے کی کوشش جاری رکھیں گے لیکن صورتحال پرگہری نظر رکھیں گے ۔