کابل : طالبان نے ملک پر اپنا کنٹرول ہوجانے کے بعد سے افغانستان کے پہلے کرکٹ ٹسٹ کو منظوری دے دی ہے جس سے امیدیں پیدا ہوئی ہیکہ انٹرنیشنل میچز اسلام پسندوں کے نئے قاعدے کے تحت بدستور کھیلے جائیں گے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکیٹیو حامد شنواری نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہمیں آسٹریلیا کو افغان ٹیم بھیجنے کی منظوری حاصل ہوچکی ہے۔ 2001ء میں معزولی سے قبل اقتدار کی اپنی پہلی میعاد کے دوران طالبان نے تفریح کے زیادہ تر ذرائع پر اپنا عائد کردیا تھا جن میں اسپورٹس شامل رہے اور اسٹیڈیمس کو سرعام پھانسی دینے کے مقامات کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ تاہم کرکٹ کئی جنگجوؤں میں مقبول کھیل ہے اور اس لئے کٹرپسندوں کو کرکٹ سے کوئی بیر نہیں۔ ہوبارٹ میں 27 نومبر تا یکم ؍ ڈسمبر افغانستان کا آسٹریلیا میں پہلا کرکٹ ٹسٹ ہونے جارہا ہے۔ آسٹریلیا ٹور سے قبل افغانستان کی ٹیم 17 اکٹوبر سے 15 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد شدنی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔ شنواری نے یہ تصدیق بھی کی کہ افغانستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم اس ماہ کے اواخر بنگلہ دیش کا باہمی سیریز کیلئے دورہ کریگی۔