کابل : افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1,597نئے کیسز کی رپورٹ ملی ہے جس سے اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 91,458ہوگئی ہے ۔وزارت صحت عامہ نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ اسی عرصے کے دوران 85 کورونا مریضوں کی موت کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3,612ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر 471 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر پر ہی رہیں یا ماسک پہنیں ، حفاظتی اقدامات کریں۔