کابل،25 مارچ(سیاست ڈاٹ کام)افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں کورونا وائرس(کوویڈ-19) سے متاثر ایک خاتون کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے ۔ملک کی عوامی صحت کی وزارت کے ترجمان وحید اللہ میار نے بدھ کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبہ ہرات کی 45 خاتون کی موت ہوگئی۔اس انفیکشن سے پہلی موت اتوار کو شمالی بلخ صوبے میں ہوئی تھی۔ناٹو کی قیادت والے اتحاد کے چار سرکاری ملازم بھی کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔