کابل 3 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کی عوامی صحت وزارت نے آج اعلان کیا کہ کابل میں تقریبا 500 افراد کے کورونا معائنے کئے گئے ہیں جن میں 150 افراد کے نتائج مثبت رہے ہیں۔ اس سے یہ اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ ملک میں یہ وائرس توقع سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔ وزارت کے ترجمان وحید مائر نے کابل میں معائنوں کے نتائج کو تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا کہ عوام کو اس وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اپنے گھروں ہی میں رہنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ معائنوں کی سہولت زیادہ ہونے کے بعد حقیقی اعداد و شمار کا پتہ چلایا جاسکے گا ۔ افغانستان میں اب تک 12 ہزار معائنے کئے گئے ہیں جن میں 2,700 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ ملک میں کچھ اموات بھی ہوئی ہیں۔