افغانستان میں کورونا کے 125نئے معاملوں کی تصدیق

   

کابل ،28اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں کورونا وائرس کے 125نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1828ہوگئی ہے ۔صحت عامہ کی وزارت کے ترجمان واحداللہ نے منگل کو بتایاکہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے 125لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ملک میں اس سے ایک دن میں اتنی تعداد میں متاثر ہونے کا یہ دوسرا موقع ہے ۔انھوں نے بتایاکہ اس سے قبل پیر کے روز ملک میں کورونا کے 172معاملے سامنے آئے تھے ، جو ایک دن میں اس سے متاثر ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔انھوں نے بتایاکہ اس دوران مغربی ہرات صوبہ میں آٹھ افراد اس سے صحت یاب ہوئے ہیں اور انھیں اسپتال سے رخصت دیدی گئی ہے۔انھوں نے کہاکہ وزارت نے 9000سے زائد لوگوں کا کورونا ٹسٹ کیاہے ۔