افغانستان میں کورونا کے 239 نئے معاملے

   

کابل: افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 239 نئے معاملے سامنے آئے جس کے ساتھ ہی اس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 33,190 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کے ترجمان اکمل سمسور نے پیر کویہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مدت میں کورونا سے متاثر 34 لوگوں کی موت کے بعد اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کو 898 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 737 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں جس سے مجموعی طور سے 20,103 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔