افغانستان میں گورنر کے قافلے پر حملہ، آٹھ ہلاک

   

کابل 20جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے وسطی لوگر صوبہ میں گورنر اور سینئر افسران کو لے کر جارہی گاڑیوں پر طالبان کے حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا نے آج یہ اطلاع دی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں گورنر بال بال بچ گئے لیکن آٹھ افراد کی موت ہوگئی اور دس دیگر زخمی ہوگئے ۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے ۔