کابل۔20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی افواج نے افغانستان میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں دو یو ایس سرویس ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بیان چہارشنبہ کو جاری کیا گیا جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات معلوم ہوگئی ہے کہ حادثہ دشمن کی فائرنگ سے نہیں ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس پالیسی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ہلاک ہونے والے سرویس ارکان کے ناموں کو 24 گھنٹے تک ظاہر نہیں کیا جائے گا۔