کابل: افغانستان کے بغلان صوبہ میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں سلامتی دستوں کے چار جوان اور 10طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔مقامی پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی ہے ۔اس جھڑپ میں سلامتی دستوں کے تین جوان اور 12شدپسند زخمی بھی ہوئے ہیں ۔صوبائی پولیس ترجمان احمد جاوید بشارت نے یہاں جاری بیان میں کہاکہ ،‘‘ سلامتی دستوں نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر حملہ کیاجس کے بعد حدبخشی اور بغلان مرکزی علاقوں می جھڑپ ہوئی ۔وہاں تعینات سلامتی دستوں نے موثر طریقہ سے جوابی کارروائی کی ۔