افغانستان میں 10پولیس جوان ،تین شدت پسند ہلاک

   

کابل ،6دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے قندوز صوبہ میں امام صاحب ضلع میں ایک تصادم میں 10پولیس جوان اور تین طالبان شدت ہلاک ہوگئے ۔ٹولو نیوز نے قندوز صوبہ کے کونسل رکن خالدالدین حکیمی کے حوالہ سے بتایاکہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب طالبان شدت پسندوں کے ایک گروپ نے امام صاحب ضلع کے جوئی بیگم اور کرغز گاؤوں کی پولیس جانچ چوکیوں پر حملے کیے ۔سلامتی دستوں نے علاقہ سے شدت پسندوں کا صفایا کرنے کے لیے مہم شروع کی ہے ۔شدت پسند گروپ طالبان کی طرف سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے ۔