افغانستان میں 150طالبان نے تشدد کا راستہ ترک کردیا

   

Ferty9 Clinic

ساری پل: افغانسان کے شمالی ساری پل صوبہ کے کوہستان ضلع میں 150 طالبان نے تشدد کا راستہ ترک کرکے پولس کے سامنے خودسپردگی کی ہے ۔صوبائی پولس محکمہ کی جانب سے منگل کو جاری ریلیز میں یہ جانکاری دی گئی ہے ۔ پیر کو خودسپردگی کرنے والے طالبان کے کمانڈر احمد مرادی ، خادم راج مندا اور حامد صادقی شامل ہیں۔پولس نے بتایا کہ اس تشدد سے دوچار ضلع میں طالبان کے خلاف حال ہی میں شروع کی گئی مہم کے دوران یہ اجتماعی خودسپردگی ہوئی ہے۔
اس فوجی مہم کے دوران کئی گاؤں کو طالبان سے آزاد کرایا گیا ہے ۔