افغانستان میں 150 افراد فوج میں بھرتی

   

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں مجموعی طور پر 150 افغان شہریوں کو تربیت کے بعد فوج میں بھرتی کر لیا گیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے بتایا کہ 2 ماہ کی فوجی تربیت کے دوران زیرتربیت اہلکاروں نے ہلکے اور ضروری ہتھیاروں کو استعمال کرنے اور آپریشن کے دوران لوگوں کے ساتھ برتا کرنے کا طریقہ سیکھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے فارغ التحصیل سیکورٹی اہلکار جنگ زدہ افغانستان میں خدمات انجام دینے کیلئے تیار ہیں۔جمعرات کو بھی مغربی صوبہ ہرات میں 200 سے زائد زیرتربیت اہلکاروں کو پولیس فورس میں بھرتی کیا گیا تھا۔وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ مستقبل میں افغانستان کے پاس 1 لاکھ 50 ہزار اہلکاروں پر مشتمل مضبوط فوج ہو گی۔