افغانستان میں 16طالبان جنگجو ہلاک

   

کابل۔افغانستان کے ننگرہار صوبے میں سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں طالبان کے کم از کم 16 جنگجو مارے گئے اور دیگر چھ زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے چہارشنبہ کو بتایا کہ پاکستان کی سرحد سے متصل ننگرہار صوبے میں مارے گئے 16 جنگجوؤں میں پانچ پاکستانی شہری بھی شامل تھے ۔ جھڑپ میں جنگجوؤں کی دو گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں ۔اس دوران افغانستان کے ایک سکیورٹی افسر کی بھی موت ہو گئی اور تین زخمی ہو گئے۔