کابل: افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں 16 طالبان اسلامی گروپ کے عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔علاقائی عہدیداروں نے جمعہ کوبتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ننگرہار کے ضلع خوگیانی اور شیرزاد میں کارروائی کی۔ اس کارروائی میں طالبان کے پانچ سینئر ارکان سمیت 16 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنگجووں کے علاقے میں سیکورٹی دستوں پر حملے کے بعد یہ مہم چلائی گئی تھی۔