افغانستان میں 17جوان اور 9 جنگجو ہلاک

,

   

قندوز، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دو صوبوں میں چہارشنبہ کو طالبان کے حملے میں فوج کے 17 جوانوں کی موت ہوگئی اور 11 دیگر زخمی ہوگئے نیز اس دوران 9 شدت پسند بھی مارے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ شمالی کندوز شہر سے 15 کلومیٹر دور تلاؤکا علاقے میں طالبانی شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں پانچ جوان مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔فوج کی 217 پامیر کور کے رکن عبدالقادر نے بتایا کہ دو گھنٹے تک جاری اس جھڑپ کے بعد طالبان کو پیچھے ہٹنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ اس دوران چار جنگجو بھی مارے گئے۔ صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے تصدیق کی کہ شمالی جاوجن صوبے میں طالبان نے فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کیا جس میں فوج کے 12 جوانوں کی موت ہوگئی اور پانچ شدت پسند بھی مارے گئے ۔ اس کے علاوہ پانچ جوان اور 10شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔