واشنگٹن : امریکی ادارے پینٹاگون نے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت افغانستان میں دو بڑے امریکی فوجی اڈے قائم رہیں گے۔ایک امریکی جنرل نے چہارشنبہ کو کہا کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے افغانستان سے فوجیوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے اور 15 جنوری تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی جملہ تعداد 2,500 تک رہ جائے گی۔صدر ٹرمپ نے الیکشن سے پہلے فوجی قیادت کی طرف سے افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا واضح منصوبہ بنانے سے قبل ہی فوجیوں کی تعداد 4,500 سے نصف کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔