واشنگٹن ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہیکہ امریکی فوجیوں کو جنگ زدہ ملک افغانستان سے آئندہ صدارتی انتخابات 2020ء سے قبل کم کردیا جائے۔ ان کے اعلیٰ سطحی سفارتکار وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان کو واشنگٹن ڈی سی میں قائم معاشی کلب کا رکن بنانا چاہتے ہیں۔ آئندہ صدارتی انتخابات سے پہلے جو امریکہ میں منعقد ہوں گے، صدر ٹرمپ افغانستان میں تعینات فوجیوں کی تعداد میں تخفیف کرنا چاہتے ہیں۔ 2016ء میں اپنی صدارتی مہم کے دوران ٹرمپ نے عہد کیا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو واپس طلب کرلیں گے۔
