تعلقان:افغانستان کے تین صوبوں میں الگ الگ مقامات پر ہوئی لڑائی میں 21 طالبانی جنگجو مارے گئے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جواد ہزاری نے ہفتے کو بتایا کہ جنگی طیاروں نے خفیہ اطلاع پر آج صبح تعلقان شہر کے باہر چانجئی علاقے میں طالبانی جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،جس میں 12 جنگجو مارے گئے اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فضائی حملے طالبانی جنگجوؤں کے ذریعہ علاقے میں پولیس گشتی دستہ پر حملہ کرنے کے بعد کئے گئے ہیں جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی تھی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔