کابل۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے نانگرہارصوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران داعش کے 229دہشت گردوں اور ان کے اہل خانہ نے خودسپردگی کی ہے ۔ افغانستان کے وزارت دفاع نے جمعہ کو بتایا کہ جمعرات کو 82مردوں،51خواتین اور 96بچوں نے خودسپردگی کی ہے ۔وزارت نے بتایا کہ گزشتہ دو ہفتے میں 542داعش دہشت گردسرکاری سلامتی دستوں کے سامنے خودسپردگی کرچکے ہیں۔افغانستان کے وزیر داخلہ مسعود اندرابی نے اتوار کو اعلان کیاتھا کہ ملک میں داعش کو شکست دی جاچکی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے یہ عہد بھی کیاتھا کہ جو چھوٹی تنظیمیں بچ گئی ہیں ،جلد ہی ان کا بھی خاتمہ کردیاجائے گا۔نانگرہار میں افغان فوج کی انسداد دہشت گردی مہم میں شدت کی وجہ سے داعش دہشت گرد بڑی تعداد میں خودسپردگی کررہے ہیں۔