مزارشریف ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صوبہ بلخ میں ایک فوجی مہم کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ۔آرمی کور- 209 شاہین نے بدھ کو بتایا کہ فوج کے جوانوں نے صوبہ بلخ کے ضلع بلخ میں منگل کو مہم شروع کی تھی۔ پانچ دیہات کو دہشت گردوں سے آزاد کرا دیا گیا ہے ۔بیان میں بتایا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ دہشت گردوں کی سات موٹر سائیکلوں بھی ضبط کیا ہے ۔ اس دوران سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز کا افغانستان کے زیادہ تر آبادی والے علاقوں اور تمام 34 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول ہے لیکن دیہی علاقوں کے ایک بڑے حصے پر طالبان کا قبضہ ہے . طالبان نے اپریل کے آغاز سے افغانستان کے شہروں اور اضلاع میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیئے ہیں۔