کابل ،22اپریل(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افغانستان کے صوبہ زابل میں سلامتی دستوں کی کارروائی میں پانچ طالبان شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔مقامی پولیس اہلکاروں نے یہ اطلاع دی ہے ۔اہلکاروں نے چہارشنبہ کے روز بتایاکہ اس کارروائی میں پانچ طالبان شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں ۔اس دوران سلامتی دستوں نے دس موٹر سائیکلیں ،دوریڈیواسٹیشن اور دیگر ہتھیار برآمد کیے ہیں ۔