نئی دہلی: مرکزی وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے اعلان کیا ہیکہ ہندوستان کی جانب سے افغانستان میں 100 اعلیٰ ترین پراثر کمیونٹی پراجکٹس شروع کئے جائیں گے جن پر 80 ملین امریکی ڈالر (592 کروڑ روپئے) کی لاگت آئے گی۔ افغانستان میں ہندوستان کی جانب سے ترقیاتی پراجکٹس شروع کئے جارہے ہیں۔ اب تک 3 بلین ڈالر کے پراڈکٹس پر کام ہوا ہے۔ ہندوستان نے شہتوت ڈیم تعمیر کرنے کیلئے ایک معاہدہ کا بھی اعلان کیا ہے۔ ڈیم کی مدد سے کابل شہر کے دو ملین شہریوں کو صاف ستھرا، محفوظ پینے کا پانی فراہم ہوگا۔