بروسلز : یورپی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد کے ذریعہ افغانستان میں بد امنی جاری رہنے کی صورت میں ملک کے ’ناکام ریاست‘ بن جانے کے خطرے کی نشاندہی کی ہے۔افغانستان کی صورتحال تھرڈ کنٹری پولیٹیکل سچویشن، لوکل اینڈ ریجنل کنفلیکٹ کے حوالے سے پیش کی جانے والی اس قرارداد کے حق میں 610 ووٹ آئے, 34 نے مخالفت کی اور 39 ممبران غیر حاضر رہے۔قرارداد میں افغانستان میں غیر یقینی اور غیر مستحکم سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کو ایک ناکام ریاست بننے کے منظر نامے کو روکیں۔قرارداد میں امریکی اور ناٹو افواج کے ستمبر تک ملک سے انخلاء کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا ہیکہ ’افغانستان اس وقت خطرناک‘ دوراہے پر کھڑا ہے۔