افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دی

   

دہرہ دون۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام )افغانستان نے ٹی 20 مقابلے میں آئرلینڈ کو شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے چھ وکٹوں پر 132 رنز بنائے جس میں جارج ڈوکریل 34 اور اسٹوارٹ پوائنٹر 31ناٹ آوٹ بنا سکے۔ محمد نبی اور راشد خان نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان نے مرد میدان محمد نبی 49 ناٹ آوٹ اور نجیب اللہ زدران کے ناقابل تسخیر 40 رنز کی بدولت کامیابی حاصل کی اور بوائیڈ رینکن کی دو وکٹیں ضائع کردیں۔