افغانستان پر اجلاس میں پاکستان کا شرکت سے انکار افسوس ناک، ہندوستان

   

کابل؍ نئی دہلی ۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و سلامتی کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے 10 نومبر کو نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے پڑوسی ملکوں کی دلچسپی کافی حوصلہ افزاء ہے تاہم پاکستان کا عدم شرکت کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔ اس اجلاس میں طالبان کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں روس، ایران، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور ترکمانستان نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ چین اور پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ چین نے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا ہے لیکن پاکستان نے اس میٹنگ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔