افغانستان پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

   

اقوام متحدہ: یو این سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے افغانستان کی صورتحال پر غور و خوض کیلئے سلامتی کونسل کے ویٹو کی طاقت کے حامل 5 مستقل اراکین کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ یہ اجلاس پیر 30اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ سفارتی حلقوں نے بتایا کہ گوٹیرس نے سلامتی کونسل کے ویٹو کی طاقت کے حامل مستقل اراکین امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، چین کا اجلاس طلب کیا ہے۔ انخلا کے عمل کے درمیان کابل ہوائی اڈے کے پاس گزشتہ روز بم دھماکے پیش آئے تھے ۔