افغانستان پر وزیراعظم مودی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ، اس اجلاس میں وزیرداخلہ امیت شاہ ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال نے شرکت کی ہے ۔ اجلاس میں کن مسائل پر غور کیا گیا ہے اس کی تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی ہے ۔ طالبان کے حوالے سے حکومت کی کیا حکمت عملی ہوگی ، اس کے تعلق سے بھی مرکزی حکومت ہنوز خاموش ہے ۔ چند روز قبل دفتر خارجہ کے معتمد نے کہا تھا کہ ہندوستان طالبان کے معاملے پر ابھی انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر کاربند ہے ۔