افغانستان پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کرلئے

   

گردیز: افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں پولیس نے تین اے کے ایم قسم کی اسالٹ رائفلوں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے ۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ صوبے کے باہر ایک گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود ملا ہے جس میں تین اے کے ایم کلاشنکوف، ایک پستول، 13 ہینڈ گرنیڈ، ہزاروں گولیاں اور کارتوس شامل ہیں۔ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اسی طرح کی دیگر کارروائیوں میں، سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند دنوں کے دوران شمالی بغلان اور تخار صوبوں میں اسلحہ اور گولہ بارود دریافت کیا ہے ، جس میں دو اے کے ایم، دستی بموں کے چھ ذخیرے اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہیں۔ افغان نگراں حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ونگس سے باہر رہنے والے ہر شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا جائے گا۔ اس حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے گزشتہ دو برسوں میں جنگی ٹینکوں سمیت ہزاروں ہلکے اور بھاری ہتھیار جمع کیے ہیں۔