افغانستان: کابل میں دستی بم دھماکا، 2 افراد زخمی

   

کابل :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھم زنگ اسکوائر کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق دھم زنگ اسکوائر کے قریب کار پر دستی بم پھینکا گیا ہے۔افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھم زنگ اسکوائر کے قریب ہونے والے دستی بم کے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کام انجام دیتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

افغانستان میں ناکارہ جنگی جہازوں کی مرمت شروع
کابل : طالبان نے امریکہ اور اتحادی افواج کی جانب سے ناکارہ بنائے گئے جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی بحالی کا کام شروع کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان کیلئے کام کرنے والے انجینئرز اور ایوی ایشن ماہرین نے درجنوں جہازوں کو دوبارہ پرواز کے قابل بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے دوران بڑی تعداد میں جنگی ساز و سامان ناکارہ حالت میں چھوڑ گئی تھی۔